جنرل نیوز

کریم نگر کے مخدوم پور اقامتی اسکول کے طلباء کی شاندار کامیابی

محمد استقام الدین

تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول برائے طلبہ 3 کے طلباء نے  24 ستمبر تا 27 ستمبر اسپورٹس میٹ جو تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول وٹس بماکل میں منعقد ہوا حصہ لیکر اپنی بہترین کارکردگی سے شاندار تاریخ رقم کی ہے۔مخدوم پور کے طلبہ نے کل 14 تمغے حاصل کیے ہیں ۔

جِس میں انڈر 17 گیارہ تمغے اور انڈر 14 تین تمغے حاصل کیے ہیں اس تاریخ ساز کامیابی کے موقعہ پر صدر مدرس مخدوم پور کریم نگر برائے طلبہ 3 نے کامیاب طلباء کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا کہ یہاں کے طلبہ ہمیشہ سے تعلیم اور کھیل کود کے میدان میں حصہ لے کر شاندار کامیابی رقم کی ہے

 

اس موقع پر صدر مدرس اور دیگر اساتذہ نے طلباء اور پی ای ٹی کو مبارکباد پیش کی ہے اور دعا کی ہے کہ طلبہ ہمیشہ کی طرح وہ اپنی اگے کے مراحل میں بھی کامیابی حاصل کرے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button