جرائم و حادثات

پولیس افسر کی بیوی کی دادا گیری _ پولیس کی گاڑی میں گن مین کو لے کر کرتی تھی یہ کام : ویڈیو دیکھیں

کڑپہ _ 27 اگست ( اردولیکس ڈیسک) آندھراپردیش کے کڑپہ شہر میں ایک پولیس افسر کی بیوی کی دادا گیری کرتے ہوئے کپڑوں کی دکان سے قیمتی ساڑیاں بغیر رقم ادا کئے لے جانے کی کوشش کررہی تھی جس کو دکان کے مالک اور اس میں کام کرنے والے افراد نے ناکام بنا دیا۔ اور متعلقہ خاتون کی دادا گیری کی شکایت پولیس سے کی۔ اور پولیس نے خاتون کو اسٹیشن طلب کرلیا۔

 

تفصیلات کے مطابق آندھراپردیش اسپیشل پولیس فورس کے ایک کمانڈنٹ کی بیوی سرکاری گاڑی اور اس پر پولیس کا سائرن استعمال کرتے ہوئے شہر کے مختلف دکانوں میں جا کر بغیر رقم ادا کئے سامان لے جاتی تھی اس کے ساتھ گاڑی میں ایک گن مین بھی ہوتا تھا.اور پولیس افسر کی بیوی ہونے کا رعاب کرکے کپڑے کی دکان کے مالک کو ڈراتی تھی اور کپڑے لے جاتی  تھی۔

 

ہفتے کے روز، خاتون پولیس گاڑی میں گن مین کو لے کر آئی اور کپڑے خریدے اور بغیر کوئی رقم جا رہی تھی، جب دکان کے مالک نے اسے روکا اور سمجھایا کہ ایسا کرنا ٹھیک نہیں ہے ۔ لیکن وہ نہیں سنی اور دکان دار کو ڈرانے لگی ۔ فوراً دکاندار نے ون ٹاؤن ٹاؤن پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس آئی اور اسے تھانے لے گئی۔ پہلے تو اس نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کون ہے، جب پولیس نے اس سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ وہ ایک پولیس افسر کی بیوی ہے، اس لیے اس کی کونسلنگ کی گئی اور کہا گیا کہ وہ دوبارہ ایسا نہ کرے اور رخصت کر دیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button