تلنگانہ

شادی مبارک اور کلیان لکشمی اسکیموں پر تلنگانہ ہائی کورٹ نے لگائی روک

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے کلیان لکشمی اور شادی مبارک اسکیموں پر حکمِ التواء (Stay) جاری کر دیا ہے۔

 

وکیل وجے گوپال نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ان اسکیموں کو کسی باقاعدہ قانونی منظوری کے بغیر صرف سرکاری احکامات کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے۔

 

اس معاملے پر ہائی کورٹ نے پہلے بھی سماعت کی تھی۔ وجے گوپال نے عدالت میں دلیل دی کہ قانون ساز اسمبلی میں قرارداد یا منظوری کے بغیر شروع کی گئی اسکیمیں قانونی طور پر قابلِ قبول نہیں ہیں۔

 

گزشتہ سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو اس معاملے پر اپنا جوابی حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی تھی تاہم وجے گوپال نے عدالت کی توجہ اس جانب دلائی کہ چار ہفتے گزرنے کے باوجود حکومت نے اپنا جواب داخل نہیں کیا۔

 

اس پس منظر میں ہائی کورٹ نے دونوں اسکیموں پر حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے معاملے کی اگلی سماعت چار ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button