تلنگانہ

جگتیال بلدیہ میں چیرپرسن کے خلاف شروع بغاوت تلنگانہ کے 4 بلدیات تک پہنچ گئی _ باغی کونسلرس نے پیش کردی تحریک عدم اعتماد

حیدرآباد _ 29 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) تلنگانہ کے جگتیال بلدیہ میں حکمران جماعت بی آر ایس سے تعلق رکھنے والے کونسلرس کی چیرپرسن کے خلاف بغاوت کا معاملہ ابھی ٹھنڈا ہی نہیں ہوا کہ ریاست کے مزید 4 بلدیات وقارآباد، تانڈور اور پدا عنبرپیٹ , ابراہیم پٹنم میں بھی متعلقہ بلدیہ کے بی آر ایس کونسلرس نے چیئرپرسن/ چیرمین کے خلاف بغاوت بلند کردی۔اور ان چار  بلدیات کے بی آر ایس کونسلرس نے اپوزیشن جماعتوں کے کونسلرس کی تائید حاصل کرتے ہوئے بلدیہ کے چیرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی نوٹس پیش کردی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جگتیال بلدیہ کی چیئرپرسن بھوگا شراونی کے خلاف 23 کونسلرس نے بغاوت کرتے ہوئے انھیں عہدہ سے ہٹا دینے کا مطالبہ کیا تھا اس سلسلے میں رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار سے بھی نمایندگی کی اور چیئرپرسن کو عہدہ سے نہ ہٹانے پر تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی دھمکی دی تھی اس کے چار دن بعد ہی چیئرپرسن بھوگا شراونی نے استعفی پیش کردیا تھا حکمران جماعت میں بغاوت کا معاملہ ابھی ٹھنڈا ہی نہیں ہوا۔یہ دیگر بلدیات تک پہنچ گیا ۔ جہاں باغی اور ناراض کونسلرس نے مختلف وجوہات بتاتے ہوئے تحریک عدم اعتماد پیش کی

وقارآباد ضلع کی دو بلدیات وقارآباد بلدیہ کی چیئرپرسن سی منجولا کے خلاف بی آر ایس کونسلرس نے دیگر جماعتوں کے کونسلرس کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے چیرپرسن کے خلاف قرار داد منظور کی اور اسے ضلع کلکٹر نکھیلا کو پیش کیا۔

اسی طرح تانڈور بلدیہ کی چیئرپرسن سواپنا پرامیل کے خلاف بھی بی آر ایس پارٹی کے کونسلرس نے دیگر جماعتوں کی تائید کے ذریعہ تحریک عدم اعتماد کی نوٹس ضلع کلکٹر کو پیش کردی۔

 

جب کہ ضلع رنگاریڈی کے پدا عنبرپیٹ بلدیہ کے چیرمین چرنجیوی اور وائس چیئرمین شیکھر ریڈی کے خلاف بی آر ایس اور کانگریس پارٹی کے کونسلروں تحریک عدم اعتماد کی قرارداد منظور کی ۔ اور قرارداد کی کاپی ضلع کلکٹر کے دفتر میں سونپی۔

رنگاریڈی ضلع کے ابراہیم پٹنم بلدیہ کے کونسلرس نے بھی چیرپرسن کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک منظور کی۔ بی آر ایس کونسلروں کے ساتھ ساتھ بی جے پی اور کانگریس کے کونسلروں نے تحریک عدم اعتماد پیش کی۔ تحریک عدم اعتماد کی ایک کاپی آر ڈی او بشمول کلکٹر کو سونپی گئی جس میں کہا گیا کہ چیرپرسن ترقی میں تعاون نہیں کررہے ہیں۔ کونسلرز نے چیئرپرسن پر بدعنوان اور ترقیاتی کاموں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے فوری طور پر مناسب کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button