انٹر نیشنل

سویڈن کے بعد ڈنمارک میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے واقعات

حیدرآباد 29جنوری (اردولیکس ڈیسک) سویڈین کے بعد ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے دو واقعات پیش آئے۔ ڈنمارک میں مسلمانوں کا کٹر مخالف نے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ترکی کے سفارتخانہ کے روبرو اور ایک مسجد کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔ مسلمانوں کے اس کٹر لیڈر نے پہلے بھی قرآن مجید کی بے حرمتی کی جرات کی تھی، کوپن ہیگن کی مسجد کے باہر قرآن مجید کو جلاتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اس وقت تک ایسا کرتا رہے گا جب تک سویڈن کو ناٹو میں شامل نہیں کیا جاتا۔ اس نے یہ بھی ادعا کیا کہ ڈنمارک میں مسجد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

 

جس پر انقرہ میں ڈنمارک کے سفیر کو طلب کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔سفیر کو بتایا گیا کہ ڈنمارک کا رویہ نا قابل قبول ہے۔ ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی بے حس حرکتوں سے یوروپ میں رہنے والے لاکھوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہونچے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button