تلنگانہ

پارک کی تعمیر کے لئے اقلیتوں کے مکانات پر چلا بلڈوزر _ تلنگانہ کے کھمم شہر میں واقعہ

کھمم _ تلنگانہ کے کھمم شہر میں سڑک کی توسیع  کے نام پر  اقلیتوں کے مکانات پر بلڈوزر چلاتے ہوئے زائد زمین کو سڑک کے لئے لے لی گئی جس پر متاثرین نے شدید احتجاج کیا اور کانگریس نے بھی اس مسلہ پر دھرنا دیتے ہوئے متاثرین کے ساتھ مناسب انصاف کرنے کا مطالبہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق کھمم میونسپل کارپوریشن کے 28 ویں ڈیویژن میں ایک پارک کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے اس کے لٸے سڑک کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔کارپوریشن نے سڑک کے لئے مکینوں کی 5 فیٹ زمین حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا اس سلسلے میں سروے کرتے ہوئے مکانات کی نشاندہی بھی کی گئی اور ہر مکان کو    5 فیٹ تک توڑنے کا نشان بھی لگایا گیا

 

لیکن آج سڑک کی توسیع کے لئے مکانات کو 5 پانچ فیٹ نشان رہنے کے باوجود بغیر اطلاع کے 10 سے 15 فیٹ تک اندر داخل ہو کر بلڈوزر سے منہدم کر دیا گیا مکینوں نے احتجاج درج کرواتے کہا کہ کسی بھی قسم کی نوٹیس جاری کیے بغیر غیر قانونی طور پر اقلیتوں کے مکانوں کو منہدم کرنا سرا سر ناانصافی پر ہے

کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید کی قیادت میں کانگریس قائدین نے بلڈوزر کاروائی کے خلاف زبردست احتجاج درج کروایا محمد جاوید نے ضلع انتظامیہ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی سطح پر کوئی نمائدہ یہاں نہیں پہنچا صرف وہاں پر ایک پارک کی تعمیر کے لئے اقلیتوں کے مکانات کو بلڈوزر لگایا گیا ایک پرائیویٹ گتے دار کو اس کا ذمہ دیاگیا مکینوں کی شکایت پر کھمم کے 3 ٹاون پولیس اسٹیشن میں گتہ دار کے خلاف برائے نام ایف آئی آر درج کیا گیا۔ بعد ازاں کھمم کے 3 ٹون کے سی آئی نے پرکاش نگر کا دورہ کرتے ہوئے صاف کہا کہ یہ مسلہ میں ہم کچھ نہیں کرسکتے شکایت گزاروں سے کہا کہ کلکٹر سے نمائندگی کی جائے کھمم شہر کے اقلیتوں میں ضلع انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کے خلاف زبردست برہمی پائی جارہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button