تلنگانہ

بی جے پی کے ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی گرفتاری اور رہائی

حیدرآباد: بی جے پی کے ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو آج پولیس نے پرگتی بھون جانے پر حراست میں لے لیا بعد ازاں اسمبلی کے پاس لاکرچھوڑ دیا گیا۔ راج سنگھ سنگھ کو ڈی سی ایم کی گاڑی میں اسمبلی لے جایا گیا۔ پولیس کی کاروائی کے فوری بعد ایم ایل اے راج سنگھ نے آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اسے گرفتار کیا اور نہیں معلوم کہ اسےکہاں لے جایا جا رہا ہے۔ اس نے کہا کہ جب وہ چیف منسٹر کے سی آر کو الاٹ کی گئی بلٹ پروف گاڑی دینے پرگتھی بھون گیا تو اسے گیٹ پر روک دیا گیا۔ اس نے کہا کہ جب اس نے بلٹ پروف گاڑی کی چابی وہاں موجود پولیس اہلکاروں کو دی تو انہوں نے چابی لینے سے انکارکردیا۔ راجہ سنگھ نے کہا کہ پرگتی بھون جاتے وقت اس کے ساتھ گن مین موجود نہیں تھے۔ راجہ سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ چیف منسٹر کے سی آر سے یہ پوچھنے پرگتی بھون گئے تھے کہ اسے ایک خراب بلٹ پروف گاڑی کیوں الاٹ کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button