تلنگانہ

اکبر الدین اویسی کی دختر کی شادی میں ریونت ریڈی کریں گے شرکت۔ امریکہ برطانیہ دورہ کیلئے آج رات روانگی

حیدرآباد: چیف منسٹرریونت ریڈی برطانیہ اور امریکہ کے دورے کے لیے آج رات دہلی سے لندن روانہ ہوں گے یہ دورہ 30 اگست تک جاری رہے گا۔

 

دورہ کے دوران وزیراعلیٰ برطانیہ اور امریکہ کے کئی معروف تعلیمی اداروں اور آئی ٹی دفاتر کا دورہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ کے دفتر کے مطابق اس دورے کا مقصد تلنگانہ کو بین الاقوامی تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی کا مرکز بنانا اور ریاست میں سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔

 

دورے کے دوران وزیراعلیٰ آکسفورڈ، کیمبرج، لندن بزنس اسکول، ہارورڈ اور ایم آئی ٹی کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔اس کے علاوہ لندن میں اکبر الدین اویسی کی بیٹی کی شادی میں اور نیویارک میں انڈین اوورسیز کانگریس کے پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔

 

دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیراعلیٰ 30 اگست کو حیدرآباد واپس پہنچیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button