جنرل نیوز
اوٹکور میں سابق فیلڈ اسسٹنٹس کی بحالی کا مطالبہ

اوٹکور میں سابق فیلڈ اسسٹنٹس کی بحالی کا مطالبہ
اوٹکور: 19 اگست (اردو لیکس) روزگار ضمانتی اسکیم (MGNREGS) کے سابق فیلڈ اسسٹنٹس کو دوبارہ ملازمتوں پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ فیلڈ اسسٹنٹس یونین کے قائدین واجد پاشاہ، سرینواس ریڈی اور نرسِمھا نے جی او 4779 منسوخ کرکے سابق فیلڈ اسسٹنٹس کو روزگار فراہم کرنے کی اپیل کی۔
بدھ کے روز MPDO دفتر اوٹکور کے سامنے APO لکشما ریڈی کو یادداشت پیش کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ فیلڈ اسسٹنٹس نے کئی سال تک روزگار ضمانتی اسکیم کے کاموں میں اہم خدمات انجام دیں، لیکن ملازمت سے برطرفی کے باعث ان کے خاندان مالی مشکلات کا شکار ہیں۔
انہوں نے حکومت سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مثبت فیصلہ لینے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر نرسِمُلو، شنکر ریڈی، ہنمنت گوڑ اور دیگر موجود تھے۔



