جرائم و حادثات

حیدرآباد میں ڈرگ پارٹی بے نقاب – 12 نوجوان گرفتار

حیدرآباد پولیس نے ایک اور خفیہ ڈرگ پارٹی کو بے نقاب کرتے ہوئے 12 افراد کو گرفتار کر لیا۔ اطلاع کے مطابق آئی ٹی ہب علاقے گچی باؤلی کے ایک کو-لیونگ گیسٹ روم میں یہ پارٹی جاری تھی۔ ایس او ٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شرکا کے قبضے سے ایم ڈی ایم اے (MDMA) اور گانجہ کے پیکٹ برآمد کئء۔

 

پولیس کے مطابق اس نیٹ ورک کی قیادت گتّہ کرشنا نامی اسمگلر کر رہا تھا جو کرناٹک سے منشیات منگوا کر حیدرآباد کے نوجوانوں کو فروخت کرتا تھا۔ پولیس نے اس کے ساتھ ملوث ایک نائجیرین شہری کو بھی گرفتار کیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ دونوں مل کر کرناٹک سے منشیات لاکر شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے۔

 

دھاوے کے دوران پولیس نے موقع پر موجود کئی نوجوانوں کو بھی حراست میں لے لیا جو منشیات استعمال کر رہے تھے۔ پولیس نے ڈرگ پارٹیوں، اسمگلنگ راستوں اور سپلائی نیٹ ورک کے بارے میں مزید تفتیش شروع کر دی ہے

 

۔ اس واقعہ کے بعد ایک بار پھر شہر میں بڑھتی ہوئی منشیات کی لعنت اور نوجوانوں میں نشے کی عادتوں پر تشویش ظاہر کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button