تلنگانہ
حیدرآباد میں شدید سردی اور کہر۔ایلو الرٹ جاری

File photo
حیدرآباد: ہندوستانی محکمہ موسمیات (IMD) نے شہریان کے لئے وارننگ جاری کی ہے۔ اس وارننگ میں کہا گیا ہے کہ اس ماہ کی 26 تاریخ سے پانچ زونس جیسے سکندرآباد، خیریت آباد، چارمینار، ایل بی نگر اور سیری لنگم پلی میں شدید کہرکا امکان ہے۔ حیدرآباد کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے کیونکہ کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔ 26 جنوری سے شہر میں درجہ حرارت میں کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔