نیشنل

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی بھارت کے 74ویں یوم جمہوریہ تقریب میں مہمان خصوصی _ دہلی پہنچ گئے

نئی دہلی _ 24 جنوری ( اردولیکس) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی 26 جنوری 2023 کو ہندوستان کے 74 ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی مصری صدر کو یوم جمہوریہ کے مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے السیسی کو باضابطہ دعوت نامہ بھیجا تھا جسے اکتوبر 2022 میں مصر کے سرکاری دورے کے دوران ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے مصری صدر کے حوالے کیا تھا۔

عبدالفتاح السیسی بھارت کے تین دن کے دورےپر آج نئی دلی پہنچ  گئے  ہیں۔ وہ بھارت کے 74ویں یوم جمہوریہ پر مہمان خصوصی ہوںگے۔ اُن کے ہمراہ پانچ وزیروں اور اعلیٰ اہلکاروں سمیت اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی شامل ہے۔ مصر کی فوج کا ایک دستہ بھی یوم جمہوریہ پریڈ میں حصہ لے گا۔

 

بھارت اور مصر اِس سال سفارتی تعلقات قائم ہونے کے 75سال پورے ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔ G-20 کی بھارت کی صدارت کےدوران مصر کو مہمان ملک کے طور پر بھی مدعو کیا گیا ہے۔

 

مصر کے صدر السیسی کا باضابطہ استقبال کَل راشٹرپتی بھون میں کیا جائے گا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو شام میں معزز مہمان کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کریں گی۔

 

جناب السیسی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ باہمی دلچسپی کے دوطرفہ علاقائی اور عالمی معاملات پر باہمی اور وفد سطح کی بات چیت کریں گے۔ وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر بھی صدر السیسی سے ملاقات کریں گے، جو بعد میں اپنے دورے کےدوران ایک تقریب میں بھارتی سرمایہ کاروں سے تبادلہ خیال کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button