تلنگانہ

حیدرآباد میں تلنگانہ کے عازمین حج کا پہلا تربیتی کیمپ _ محمد علی شبیر کے ہاتھوں افتتاح

حیدرآباد 25 فروری(اردولیکس) تلنگانہ حج کمیٹی کے عازمین حج کا پہلا تربیتی کیمپ آج  ہائی ٹیک گارڈن فنکشن ہال اولڈ ملک پیٹ میں منعقد ہوا حکومت کے مشیر برائے اقلیت محمد علی شبیر نے حج تربیتی کیمپ کا افتتاح کیا ۔ صبح 10 تا شام 4 بجے حج تربیتی کیمپ میں علماء و مشائخین حج اور عمرہ سے متعلق مسائل بیان کئے اور عازمین کو مختلف تجاویز اور مشورے دئے  ۔

 

اس موقع پر سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل کے علاوہ مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ ، مولانا مفتی تجمل حسین ، مولانا حافظ عبدالرشید طلحہ نعمانی اور دیگر نے مناسک حج بیان کئے ۔عرفان شریف اسسٹنٹ اگزیکیٹیو آفیسر سفر حج کے ضروری امور کی وضاحت کی ۔ خواتین کیلئے علحدہ انتظام کیا گیا تھا

 

پروگرام میں شیخ الجامعہ نظامیہ مولانا مفتی خلیل احمد صاحب، ملک پیٹ کے ایم ایل اے احمد بن عبداللہ بلالہ، تلنگانہ وقف بورڈ کے چیئرمین سید عظمت اللہ حسینی، محکمہ اقلیتی بہبود کے سکریٹری سید عمر جلیل اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button