تلنگانہ

تلنگانہ کانگریس کے مزید 4 قائدین کو وجہہ بتاو نوٹس۔ عادل آباد ضلع کے بھی 2 قائدین شامل

تلنگانہ کانگریس کے مزید 4 قائدین کو وجہہ بتاو نوٹس۔ عادل آباد ضلع کے بھی 2 قائدین شامل

حیدرآباد : کانگریس پارٹی میں مزید 4 قائدین کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ عادل آباد اسمبلی حلقے کے کانگریس انچارج کَندی سرینواس کو پارٹی کی تادیبی کمیٹی نے شوکاز نوٹس دیا ہے۔

 

ان پر پارٹی کو نقصان پہنچانے والے انداز میں کام کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔گزشتہ کچھ عرصے سے عادل آباد کانگریس میں مارکیٹ کمیٹی کے سابق چیئرمین سنجیوا ریڈی اور سرینواس ریڈی کے درمیان غلبے کی جنگ جاری ہے۔ حال ہی میں اُوٹنور میں پارٹی کی پولیٹیکل افیئرس کمیٹی کے اجلاس کے دوران دونوں قائدین کے درمیان شدید بحث و تکرار ہوئی۔

 

تنازع اس وقت شروع ہوا جب کَندی سرینواس نے اعتراض کیا کہ سنجیوا ریڈی کو اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا تھا اس کے باوجود وہ اجلاس میں پہنچ گئے۔ بعد ازاں انچارج وزیر جوپلی کرشنا راؤ اور اے آئی سی سی کے سکریٹری سچن ساونت کی موجودگی میں دونوں قائدین نے ایک دوسرے کے خلاف سخت الفاظ استعمال کیے۔

 

اس واقعے کے بعد وضاحت طلب کرتے ہوئے دونوں قائدین کو تادیبی کمیٹی کی جانب سے نوٹس جاری کیے گئے۔دوسری جانب گجویل کے نرساریڈی اور جوپلی ملّاریڈی کو بھی تادیبی کمیٹی نے شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں۔ نرساریڈی کی جانب سے مبینہ طور پر نامناسب تبصرے کیے جانے کے معاملے پر ملّاریڈی نے پی سی سی سے شکایت کی تھی

 

جس کے بعد دونوں رہنماؤں کو نوٹس دیا گیا۔واضح رہے کہ پہلے ہی کونڈا سریکھا کو وزارت سے برطرف کیے جانے کے بعد پارٹی قائدین میں تشویش پیدا ہو گئی ہے۔ ایسے وقت میں مزید کچھ قائدین کو شوکاز نوٹس جاری کیے جانے کا معاملہ کانگریس حلقوں میں موضوع بحث بن گیا ہے۔

تلنگانہ کانگریس کے مزید 4 قائدین کو وجہہ بتاو نوٹس۔ عادل آباد ضلع کے بھی 2 قائدین شامل

 

متعلقہ خبریں

Back to top button