محمد مرتضی ایڈیٹرانچیف سنٹرل نیوز آف انڈیا کا انتقال _ سینئر جرنلسٹ نظام آباد احمد علی خان کا اظہار تعزیت

نظام آباد: 26/جون (پریس نوٹ )جناب محمد مرتضی المعروف مرتضیٰ پہلوان ایڈیٹر انچیف سنٹرل نیوز آف انڈیا ولد محمد مولانا مرحوم ساکن کنگ کوٹھی حیدر آباد کا24 /جون کی شام انتقال پر ملال ہوگیا نماز جنازہ منگل 25/جون کو بعد نماز ظہر مسجد جودھی کنگ کوٹھی میں ادا کی گئی اور تدفین راج محلہ پردہ گیٹ قبرستان میں عمل آئی۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندانِ اور تین دختران شامل ہے۔سینئر جرنلسٹ نظام آباد مسٹر احمد علی خان نے ایڈیٹر انچیف سنٹر نیوز آف انڈیا (CNI)جناب محمد مرتضیٰ کے سانحہ ارتحال پر اپنے شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اردو صحافت کے اقدار کے تحفظ اور اردو زبان کے فروغ کیلئے جناب محمد مرتضیٰ ہمیشہ آواز بلند کرتے رہے۔اور سنٹرل نیوز آف انڈیا ایجنسی کے ذریعہ بیباکی کے ساتھ خبروں کی اشاعت عمل میں لاتے ہوئے حقائق کو منظر عام پر لایاکرتے تھے۔ ان کے سانحہ ارتحال سے اردو صحافت مجاہد صحافت سے محروم ہوگئی ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی۔سینئر جرنلسٹ احمد علی خان نے بتایاکہ وہ بحیثیت نظام آباد ضلع کرسپانڈنٹ سنٹرل نیوز آف انڈیا (CNI) سے تقریباً(16) سالوں تک وابستہ رہتے ہوئے صحافت کی دنیا میں اپنی منفرد شناخت بنائی۔انہوں نے عامتہ المسلمین سے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی درخواست کی جاتی ہے مزید تفصیلات کے لئے 8008511841، 8886817590 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔