انٹر نیشنل

“سعودی میڈیا فورم 2026” کا آغاز 300 سے زیادہ ماہرین کی شرکت

ریاض ۔ کے این واصف 

  سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں “سعودی میڈیا فورم 2026” کا پیر پیر کے روز افتتاح عمل میں آیا۔ جس میں دنیا بھر سے میڈیا نمائندے شریک ہیں۔ اس مین الاقوامی کانفرنس میں نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خان بھی روزنامہ سیاست کی نمائندگی کررہے ہیں۔

 

سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق خادم حرمین شریفن شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرسرپرستی تین روزہ فورم کے پانچویں ایڈیشن کی تھیم “میڈیا ان اے شیپنگ ورلڈ” ہے۔فورم میں 300 سے زیادہ بین الاقوامی ماہرین اور اسپیشلسٹ 150 ڈائیلاگ سیشنز میں شرکت کریں گے، جس میں میڈیا کے ابھرتے ہوئے منظر نامے پر بات کی جائے گی۔

 

پروڈکشن، براڈکاسٹنگ اور ڈسٹری بیوشن کے شعبوں کے لیے جدید تکنیکی حل بھی پیش کیے جائیں گے جبکہ سعودی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے معاہدے بھی متوقع ہیں۔سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے بتایا کہ سعودی وژن 2030 کے 10 سال مکمل ہونے پر فورم کا پانچواں ایڈیشن خاص اہمیت کا حامل ہے۔ ایک دہائی کے دوران سعودی میڈیا ایک گلوبل انفلوئینسز کے طور پر ابھرا ہے۔

 

اس فورم کا مقصد مصنوعی ذہانت اور بدلتے ہوئے درپیش چیلنجوں سے نمنٹا ہے۔ اس میں مختلف امور پر فوکس کیاجائے گا جو وقت حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں جن میں مواد کی تیاری میں مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شامل ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button