تلنگانہ
تلنگانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج جاری – لڑکیوں کا شاندار مظاہرہ

تلنگانہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا، ریاستی وزراء کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی اور پونم پربھاکر نے نامپلی میں واقع انٹرمیڈیٹ بورڈ کے دفتر میں نتائج کا اعلان کیا۔
فرسٹ اور سکنڈ ائیر کے امتحانات میں لڑکیوں نے لڑکوں کے مقابلے بہتر کارکردگی دکھائی۔ فرسٹ ائیر کے امتحانات میں 65.96 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے۔
ان میں لڑکیوں کا کامیابی کا تناسب 73.83 فیصد اور لڑکوں کا 57.83 فیصد رہا۔ مجموعی طور پر 4,88,430 طلبہ میں سے 3,22,191 طلبہ کامیاب قرار پائے
۔سکنڈ ائیر کے نتائج میں کامیابی کی شرح 65.65 فیصد رہی۔ لڑکیوں کا نتیجہ 74.21 فیصد جبکہ لڑکوں کا نتیجہ 57.31 فیصد رہا۔ سکنڈ ائیر کے امتحانات میں 5,08,582 طلبہ شریک ہوئے جن میں سے 3,33,908 طلبہ کامیاب ہوئے۔