جنرل نیوز

بی آر ایس کے جلسے عام میں شرکت کی اپیل

جاریہ ماہ 27 اپریل کو ورنگل میں منعقد ہونے والے بی آر ایس پارٹی کے سلور جوبلی جلسہ عام میں متحدہ کھمم ضلع سے عوام کی کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں کھمم کے بی آر ایس پارٹی دفتر میں ضلع صدر و رکن قانون ساز کونسل تاتا مدھو کی صدارت میں متحدہ کھمم ضلع کے بی آر ایس قائدین کا اجلاس منعقد ہوا۔

 

اجلاس میں طے کیا گیا کہ کھمم ضلع سے چالیس ہزار افراد کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے موزوں انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ سابق رکن اسمبلی و سابق وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار نے کہا کہ صرف کھمم شہر اور پالیر حلقے سے پچیس ہزار افراد جلسہ میں شریک ہوں گے

عوام کی سہولت کے لیے 250 آر ٹی سی بسیں، 250 خانگی بسیں اور متعدد کاروں کا انتظام کیا گیا ہے۔

 

اجلاس میں سابقہ ارکان اسمبلی سنڈرا وینکٹہ ویریا، ونما وینکٹ راؤ، مدن لال، سابقہ زرعی مارکٹ چیرمین آر جے سی کرشنا، ضلع اقلیتی صدر تاج الدین، اور دیگر کارپوریٹرز موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button