تلنگانہ

اردو اکیڈمی کا انفراسٹرکچر فنڈ سروا شکھشا ابھیان SSA اکاؤنٹ میں منتقل

ریاستی اردو اکیڈمی نے اردو اسکولوں کے لئے 1.66 کروڑ روپے مختص کیے تھے

حیدرآباد: ریاستی اردو اکیڈمی نے 23 مئی کو تعلیمی سال 2023-24 کے لیے ریاست کے 333 اردو میڈیم اسکولوں میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے 1.66 کروڑ روپے جاری کیے تھے‌اور ہر اسکول کو فی کس 50 ہزار روپے HMs اکاؤنٹ میں جمع کیےگئے۔ اکیڈمی نے نئے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل منتخب اسکولوں میں بینچس خریدنے اور پینے کا پانی، بیت الخلا اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے یہ رقمی امداد فراہم کی تھی۔

 

23 مئی کو صبح 11.30 بجے، ن NEFT کے ذریعے HMs کے کھاتوں میں رقم جمع کرائی گئی، لیکن اسی دن شام 5 بجے سروا شکھشا ابھیان (SSA) کے کھاتے میں یہ رقم منتقل کر لی گئی ،یہ عمل ریاست تلنگانہ کی اساتذہ برادری میں کافی تشویش اور بے چینی کا باعث ہے، اردو اکیڈمی کی امداد کا اس طرح واپس لیا جانا کا موضوع بحث بن گیا۔ اساتذہ نے ایس ایس اے SSA کی جانب سے اردو اکیڈمی سے ملنے والی رقم لینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے وہ طویل عرصے سے پریشانی کا شکار ہیں۔

 

بینک کے کھاتوں کو اگر دیکھا جائے تو وہاں پر بھی نظر آتا ہے کہ بینک کے کھاتوں سے رقم اچانک SSA کو منتقل ہوگئی .یونین کے قائدین نے نےاردو اکیڈمی کے ذمہ داران سے ملاقات کرتے ہوئے اس واقعہ سے واقف کروایا گیا اور اس مسئلے کو جلد سے جلد حل کرنے پر زور دیا۔اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اسٹیٹ ٹیچرس یونین کے ضلعی صدر محمد افتخار الدین نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ

 

یہ بہت افسوسناک عمل ہے کہ اردو میڈیم اسکولوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے فنڈز بغیر کوئی وجہ بتائے واپس لے لیے جاتے ہیں۔ ایس ایس اے کے افسران کو چاہیے کہ وہ اردو اکیڈمی سے موصول ہونے والی رقم فوری طور پر HMs کے کھاتوں میں جمع کرائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button