نیشنل

آندھراپردیش کے ساحل سمندرپرحاملہ خاتون کی نعش برہنہ حالت میں دستیاب

حیدرآباد: ریاست آندھراپردیش میں ساحل پرایک حاملہ خاتون کی نعش برہنہ حالت میں دستیاب ہوئی۔ پولیس کو وائی ایم سی اے کے سامنے ساحل سمندر پر خاتون کی نعش برہنہ حالت میں دستیاب ہوئی۔ منگل کی صبح نعش کو کے جی ایچ کے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

پولیس کی جانب سے دی گئی ابتدائی معلومات کے مطابق شادی شدہ خاتون پانچ ماہ کی حاملہ ہے۔ خاتون کا شوہر سافٹ ویئر ملازم بتایا گیا ہے جو اس وقت حیدرآباد میں کام کررہا ہے۔ خاتون وشاکھاپٹنم میں اپنے سسرالی رشتہ داروں کے ساتھ رہتی تھی۔ منگل کے روز ساس سے جھگڑے کی وجہ سے وہ گھر سے چلی گئی بعد ازاں اس کی اپنے شوہر سے فون پر لڑائی ہو گئی اوراس کے بعد خاتون لاپتہ ہوگئی تھی اوراس کی نعش برآمد ہوئی، پولیس نے مشتبہ موت کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button