تلنگانہ

حیدرآباد میں اردو صحافیوں کی پہلی قومی کانفرنس  _  جسٹس سدرشن ریڈی، پروفیسر عین الحسن ، و دیگر ماہرین مخاطب کریں گے

حیدرآباد/21 مئی: اردو صحیفہ نگاروں کے مسایل ، صحافت کے عصری تقاضوں سے واقفیت اؤر دیگر امور پر غور و خوص کے لئے اردو صحافیوں کی پہلی قومی کانفرنس کا 28 مئی کو انعقاد عمل میں آیگا۔ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے زیراہتمام حیدرآباد میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں ملک کے سرکردہ ممتاز ماہرین بشمول جسٹس بی سدرشن ریڈی سابق جج سپریم کورٹ آف انڈیا ، پروفیسر سید عین الحسن وایس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، پروفیسر پدمجا شاہ سابق ڈین جرنلزم عثمانیہ یونیورسٹی ، کے علاوہ ممتاز صحیفہ نگاروں ، اور مختلف سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں نے کانفرنس میں شرکت اور مخاطب کرنے سے اتفاق کر لیا ہے۔

صدر ایم اے ماجد کے بموجب اس ایک روزہ قومی کانفرنس میں جہاں اردو صحافیوں کو ڈیجیٹل میڈیا کے عصری تقاضوں سے بہراور کیا جائے گا وہیں پر اردو صحیفہ نگاروں کے ساتھ کی جانے والی نا انصافیوں مثلاً ایکریڈیشن کارڈ کی اجرائ، ریاستی و ضلعی ایکریڈیشن کمیٹیوں میں اردو نمائیندوں کی شمولیت، ہیلتھ کارڈ کے دواخانوں میں قبول نہ کیے جانے اور اردو صحافیوں کے ساتھ زمین کے پلاٹ/ ڈبل بیڈ روم رہایش مختص کرنے میں تعصبیت پر غور و خوص ہوگا۔

جنرل سیکرٹری فیڈریشن سید غوث محی الدین اور کنوینر کانفرنس حبیب علی الجیلانی کے بموجب کانفرنس کی کامیابی کے لئے مختلف کمیٹیاں سرگرم ہیں۔ اس کے علاوہ نایب صدور محمد عبدالقادر فیصل، سید عظمت علی شاہ، خازن محمد عبد المحسن نے اضلاع کے صحافیوں میں شعور بیدار کرنے کے لئے تقریبا 16 اضلاع کا تین روزہ دورہ کرتے ہوئے نہ صرف کانفرنس کے اغراض و مقاصد سے واقف کروایا بلکہ مقامی سطح پر اردو صحیفہ نگاروں کے مسایل سے واقفیت حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button