تلنگانہ

حیدرآباد کے علاوہ چند اضلاع میں بارش _ آیندہ تین دنوں تک ان اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد _ 21 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ کے کئی اضلاع بشمول حیدرآباد میں اتوار کی شام گرج وچمک کے ساتھ بارش ہوئی۔جس سے عوام کو گرمی سے راحت ملی.حیدرآباد میں موسلادھار بارش ہوئی ۔ جوبلی ہلز، مادھاپور فلم نگر، پنجہ گٹہ، گچی باولی، منی کنڈہ ، سیریلنگم پلی، پٹن چیرو، مہدی پٹنم کونڈا پور، کے پی ایچ بی، لنگم پلی اور دیگر مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی

 

۔حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے ریاست میں اگلے تین دنوں تک کئی اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔

 

اتوار کی رات  سے پیر کی صبح تک عادل آباد،  آصف آباد، منچیریال، نرمل، نظام آباد، جے شنکر بھوپال پلی، ملوگو، یادادری بھونگیر، کتہ گوڈیم، کھمم، نلگنڈہ اور سوریا پیٹ اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔

اس میں کہا گیا ہے کہ محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاوں، سدی پیٹ، یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، میڑچل ملکاجگیری، حیدرآباد، میدک، کاماریڈی، محبوب نگر، ناگر کرنول اور ونپرتی اضلاع میں بھی  بارش ہوگی۔

پیر سے منگل تک عادل  آباد ،  آصف آباد ، منچیریال ، نرمل ، جیاشکر بھوپال پلی ، مولوگو ، بھدراڈری کتہ گوڑم ، کھمم  ، نلگنڈہ، سوریاپیٹ ، محبوب آباد رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگیری،  یادادری بھونگیر ، گدوال ، محبوب نگر ، ناگر کرنول ، نارائن پیٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں سے بارش کا امکان ہے۔

 

منگل سے چہارشنبہ کی صبح تک، عادل آباد، ورنگل، کھمم، نلگنڈہ اور محبوب نگر کے متحدہ اضلاع کے ساتھ ساتھ وقارآباد، میدک اور ونپرتی اضلاع میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button