جرائم و حادثات

درندہ صفت نوجوان نے ماں، بہن اور بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ دہلی میں دل دہلا دینے والی واردات

درندہ صفت نوجوان نے ماں، بہن اور بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ دہلی میں دل دہلادینے والی واردات

نئی دہلی: درندہ صفت نوجوان نے اپنی ماں بہن اور بھائی کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ واردات قومی دارلحکومت دہلی میں پیش آئی۔

 

چونکا نے والی بات یہ ہے کہ قتل کرنے کے بعد ملزم خود ہی پولیس اسٹیشن پہنچ گیا اور اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ مقتول افراد میں ملزم کی ماں کویتا (46)، بہن میگھنا (24) اور بھائی مکل (14) شامل ہیں۔

 

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ اطلاع کے مطابق متاثرہ خاندان منگل بازار میں گلی نمبر 7 واقع عمارت کی پہلی منزل پرکرائے سے رہتا تھا۔ ملزم یشویر نے پہلے کئی بار خود کشی کی کوشش بھی کی تھی۔

 

اس دوران یہ بھی پتہ چلا ہے کہ گھر کے سربراہ اور یشویر کے والد 6 ماہ پہلے ہی انہیں چھوڑ کر جاچکے تھے۔ خوفناک واردات کے بعد پولیس نے گھر کو سیل کر دیا ہے اورآس پاس رہنے والوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

 

بتایا جاتا ہے کہ باپ کے جانے کے بعد گھر کی پوری ذمہ داری ماں اور بڑے بیٹے پرآئی تھی جبکہ چھوٹا بھائی مکل پڑھائی کررہا تھا۔ خاندان کی مالی حالت لگاتار بگڑتی جارہی تھی اس وجہ سے ملزم نے لاکھوں روپئے قرض لے لیا تھا اور قرض داروں کے پیسے کیسے لوٹائے گا، اس کو لے کر وہ کافی پریشان رہتا تھا۔

 

پوچھ گچھ میں ملزم نے بتایا کہ پہلے کچھ وقت تک وہ ٹرک ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا لیکن کافی وقت سے بے روزگار تھا۔ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کو جوئے اور نشے کی بھی عادت تھی۔ پولیس مختلف زاویوں سے اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

 

درندہ صفت نوجوان کے ہاتھوں ماں، بہن اور                                 بھائی کا قتل

 

متعلقہ خبریں

Back to top button