تلنگانہ
موسی ندی کے اطراف تعمیر مکانات کو منہدم کرنے کا عمل شروع
حیدرآباد _ یکم اکتوبر ( اردولیکس) حیدرآباد کی موسی ندی کے اطراف غیر مجاز تعمیرات کو منہدم کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے چادر گھاٹ کے شنکر نگر میں موسی ندی کے قریب واقع مکانات کو منہدم کیا جا رہا ہے ان مکانات کے مالکان کو حکومت کی جانب سے ڈبل بیڈروم کے مکانات فراہم کئے گئے ہیں شنکر نگر کے مکینوں نے رضاکارانہ طور پر اپنے مکانات کو حکومت کے حوالے کردیا ہے
بتایا جاتا ہے کہ موسی ندی کی صفائی اور اس کو اصلی حالت میں لانے کے لئے حکومت نے موسی ریور ڈیولپمنٹ پراجیکٹ شروع کیا ہے جس کے ذریعے موسی ندی کی صفائی کرتے ہوئے اس میں گوداوری ندی کا پانی منتقل کیا جائے گا۔ موسی ندی کی صفائی کے لئے اس کے اطراف کے 50 تا70 ہزار مکانات منہدم کرنے کا منصوبہ ہے