جنرل نیوز

مدارس دینیہ کے ذمہ داران رجسٹریشن اور مالیاتی نظام کو قانونی حیثیت سے مضبوط بنائیں۔۔ نظام آباد کے ذمہ داران کا خصوصی اجلاس 

نظام آباد 9/( اردو لیکس) جمعیت علماء نظام آباد کی جانب سے جاری کردہ صحافتی اعلامیہ کے بموجب گذشتہ دو یوم قبل مرکزی جمعیت علماء ہند کا امیر الھند حضرت مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم العالیہ کی صدارت میں تحفظ مدارس کانفرنس کے عنوان سے ایک ہنگامی اجلاس دھلی میں منعقد ہوا جسمیں اکابرینِ امت جمع ہوے تھے اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر جمعیت علماء ضلع نظام آباد کے زیراہتمام 8/ستمبر بروز جمعرات صبح ساڑھے دس بجے تا ڈیڑھ بجے دوپہر لمرا گارڈن فنکشن ہال بودھن روڈ نظام آباد پر مدارس دینیہ و تنظیموں کے ذمہ داران کا ایک خصوصی اجلاس بعنوان۔موجودہ حالات تقاضے اور ذمہداریاں منعقد ہوا ۔

اس اجلاس میں ضلع نظام آباد کے مدارس دینیہ اور تنظیموں کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔ مہمان خصوصی حضرت مولانا غیاث احمد رشادی صدر صفابیت المال حیدرآباد نے خصوصی خطاب کرتے کہا کہ مدارس کے اندرونی نظام کو مضبوط اور بہتر بنائیں مفتی عبدالمھیمن نائب صدر صفابیت المال حیدرآباد نے خطاب کرتے ہوئے مدارس وتنظیموں کے رجسٹریشن مالیاتی نظام حساب وکتاب سے متعلق تفصیلات بیان فرمائی ۔ اجلاس کی نگرانی حافظ محمد لئیق خان صدر جمعیت علماء نے کی اور صدارت مولانا خضراحمد خان ناظم مدرسہ انوارالمدارس نےفرمائی۔

 

اس اجلاس میں مفتی سعید اکبر صدر مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا ہاشم بیگ سرپرست جمعیت علماء مفتی ابراہیم خان نائب صدر جمعیت علماء حافظ حکیم سیکریٹری جمعیت علماء حافظ اصغر علی نائب صدر جمعیت علماء مفتی سید عطاء الرحمان قاسمی نائب ناظم جامعہ صفیہ نسوان مولانا محمود ناظم مدرسہ گلشن عائشہ للبنات مولانا مختار دارالعلوم کوثر علی حافظ نعیم کوثر علی مولانا غوث ملی مدرسہ تحصین البنات حافظ محمد اسد مدرسہ میمونہ نسوان محمد شکیل احمد مدرسہ مدینہ العلوم مفتی شفیع نائب صدر جمعیت علماء مولانا طلحہ قاسمی مدرسہ دارالصالحات مفتی شوکت مدرسہ امداد العلوم بھیمگل مفتی کلیم مدرسہ احسن المدارس نوی پیٹھ مولانا الیاس خدمت خلق سوسائٹی بودھن حافظ محمد ابراہیم مدرسہ محمدیہ فیض العلوم بودھن مولانا محمد عبد الرحیم مدرسہ فیض القرآن فتح اللہ پور حافظ معین اکبر مدرسہ دار ارقم بچکندہ حافظ افضل بیگ دارالعلوم کندہ کرتی مولانا توفیق مدرسہ منبع العلوم بابا پور مولانا شیخ مقیم مدرسہ نورالاسلام آرمور حافظ محمد ابراہیم صدر جمعیت علماء آرمور مولانا سید اکرام صدر مجلس تحفظ ختم نبوت آرمور مولانا احسان عامر مدرسہ حفظ القرآن اکیڈیمی مولانا سید کمال الرحمان حسامی مدرسہ عزیزیہ تحفیظ القرآن نظام آباد حافظ محمد سعید مدرسہ معھدالاشرف حافظ محمد اکبر مدرسہ ابوبکرصدیق سارنگ پور مولانا عمادالدین تحفظ ختم نبوت حافظ ذاکر مولانا عبد العلیم اشاعتی مولانا ثناء اللہ مدرسہ مظہر العلوم حافظ عبدالولی مظہر العلوم جناب‌مرزا افضل بیگ تیجان جنرل سیکریٹری سینئر سٹیزن سوسائٹی ودیگر موجودہ تھے پروگرام کی کارروائی مولانا غلام رسول قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء نے چلائی اور مفتی سعید اکبر کی دعاءپراجلاس کا اختتام عمل میں آیا

متعلقہ خبریں

Back to top button