تلنگانہ

اردو صحافت کی اپنے وجود کی برقراری کی جدوجہد۔28 مئی کو حیدرآباد میں ایک روزہ قومی کانفرنس کا اہتمام

حیدرآباد ۔پریس نوٹ/اردواور اردوصحافت ہندوستان کی ہی دین ہے۔ جس زبان اوراس کی صحافت نے اس ملک کوایک تہذیب ۔تمدن۔ اورحق کے لئے آواز بلندکرنے کا ذریعہ دیا۔ وہ آج غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ حکومت کی عدم سرپرستی اور عوامی سطح سے بالخصوص اہل اردو کی بے حسی کے باوجود اردو اور اردوصحافت اپنے وجود کی برقراری کی جدوجہد کررہی ہے۔

تلنگانہ اردوورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کا قیام اسی جدوجہد کاایک حصہ ہے۔ جس کے ذریعہ داغدار ہورہی قومی صحافت میں اردو کے حوالے سے صحافت کوصداقت کا پیراہن دینے اوراردوصحافت کے مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے ان کے حل کے لئے ایک لائحہ عمل مدون کرنا ہے۔ اردو صحافت واس سے جڑے ہزاروں افرادکسمپرسی کے باوجود عزم وحوصلے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

فیڈریشن کا قیام 2016میں عمل میں آیا۔ گذشتہ چھ سال کے عرصے میں فیڈریشن نے مختلف پروگرامس کے ذریعہ اردو سے وابستہ صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم دینے کی کوشش کی ہے۔ آج کی دنیاتیزی سے تبدیلی ہورہی ہے۔ نئے تقاضوں ۔ چیالنجس و ٹکنالوجی سے اردوصحافیوں کو جوڑے رکھنے فیڈریشن نے کئی تربیتی پروگرامس منعقدکئے ہیں۔ فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے کئی عوامی فیصلے ساز شخصیتیں خطاب کرچکی ہیں۔

اردو اوراردوصحافت کے لئے مختلف تنظیمیں ۔ادارے۔ وشخصیتیں اپنے اپنے طورپر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ہرایک کی اپنی شناخت اور اپناکام ہے۔ فیڈریشن اردوصحافت کے لئے گرانقدر خدمات انجام دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتاہے۔ فیڈریشن کسی تنظیم۔ ادارے یاشخصیات سے اختلاف کے بغیر اپنے طورپر جدوجہد کررہاہے۔

اس جدوجہد کے ایک حصہ کے طورپراتوار ۔28 مئی کو خواجہ منشن ۔مانصاحب ٹینک حیدرآباد میں ایک روزہ قومی کانفرنس کا اہتمام کیاجارہاہے۔ اس کانفرنس میں شہر ،اضلاع، ودیگر ریاستوں سے اردوصحافی شرکت کریں گے۔ صبح نوبجے سے رجسٹریشن ہوگا۔ آن لائن رجسٹریشن میں اب تک تین سو سے زائد رجسٹریشن ہوچکے ہیں۔ تقریباً 700شرکا کی شرکت متوقع ہے۔

کانفرنس میں ماہرین تعلیم ۔اہل علم ودانش۔ قانون داں۔ صحافت ۔عوامی قائدین۔ کے خطابات ہوں گے۔ صحافیوں کے مسائل زیر بحث ہوں گے۔ صحافیوں کے مسائل پر مختلف قراردادیں منظور کی جائیں گی۔ ریاستی وزراءٹی سرینواس یادو، وی پرشانت ریڈی، صدرریاستی کانگریس ریونت ریڈی، وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی پروفیسر عین الحسن، سپریم کورٹ کے سابق حجج جسٹس بی سدرشن ریڈی۔ ڈائریکٹر جنرل پولیس تلنگانہ انجنی کمار۔ پروفیسر پدمجا شاہ۔ رکن اسمبلی احمد بلعلہ۔ ودیگر کئی قائدین اس ایک روزہ کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button