ایجوکیشن

عادل آباد کی آمنہ شیرین کو پالی سیٹ امتحان میں ضلع میں پہلا مقام

عادل آباد۔26/مئی(اردو لیکس)تلنگانہ پالی سیٹ 2023 کے نتائج جاری ہوگئے۔عادل آباد شہر مستقر کے سید احمد حسین ٹی يس آر ٹی سی ریزرویشن انچارج کی دُختر آمنہ شیرین نے تلنگانہ پالی سیٹ 2023 میں ایم۔پی۔سی گروپ سے پالی سیٹ میں بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع عادل آباد میں پہلا اور ریاست تلنگانہ میں41ویں رینک حاصل کرتے ہوئے اپنے والدین،شہر عادل آباد اور اپنے اسکول کا نام روشن کیا۔آمنہ شیرین نے اپنی اسکول کی تعلیم شہر مستقر کے سینٹ جوزف کانونٹ ہائی اسکول سے مکمل کی۔ضلع عادل آباد میں پہلا اور ریاست تلنگانہ میں41ویں رینک حاصل کرنے پر آمنہ شیرین کو والدین،رشتے داروں ،دوست احباب اور اساتذہ نے مبارک باد پیش کی اور مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button