تلنگانہ

تلنگانہ ضلع نرمل‌ کے مدھول میں تیندوے کی موجودگی سے دہشت

مدھول۔ ریاست تلنگانہ ضلع نرمل کے مستقر مدبول سے کچھ دور ایل وی پر یاد آنکھوں کے دواخانے کے قریب گذشتہ رات گیارہ بجکر 45 منٹ پر حافظ رزاق صاحب کے بھائی کو تیندوا نظر آیا۔‌ وہ کار میں سوار تھے۔ تیندوا نیشل ہیرے 161 مین روڈ پر اچانک ان کی کار کے سامنے آگیا ۔

 

 

اس کے بعد صبح سوشل میڈیا پر اس تیندوے کے فوٹو وائرل ہوگے۔ ایک شخص نے اس تیندوے  کی تصویر اپنے فون سے لی۔ اس طرح مدہول کے عوام میں ایک قسم کا خوف دیکھا جا رہا ہے۔ خاص کر کسان برادری کے لوگ کھیتوں کو جانے کیلئے ڈر محسوس کر رہے ہیں۔

 

 

اسطرح گذشتہ دو مہینوں سے یہ تیندوا مدھول کے علاوہ  اس پاس کے دیہاتوں میں بھی کسانوں کو کئی بار نظر آیا۔ مدبول کے پہاڑوں میں بکریوں اور دیگر جانوروں کے سروں کے علاوہ اعضاء کے باقیات ٹکڑے بھی نظر آئے‌لیکن ایسی مصروف جگہ پر تیندوا دکھائی دینے کے عوام میں خوف دیکھا جا رہا ہے ۔ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے موبول کے جنگلات کا معائنہ کیا جس جگہ سے وہ جنگلی جانور گزرا اس کے قدموں کے نشات دیکھ کر جنگلات کے افسر ایم سائی نے کہا کے یہ تیندوے کے ہی قدموں کے نشان ہے۔ لوگوں سے چوکس رہنے کی خواہش کی گئی ہے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button