تلنگانہ

سابق ڈی جی پی آندھراپردیش ایس کے جے چندرا اور بیٹی بی جے پی میں شامل

حیدرآباد _ 29 جون ( اردولیکس) متحدہ آندھراپردیش کے سابق ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ایس کے جے چندرا اور ان کی بیٹی پائل نیہا نے جمعرات کو بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کی موجودگی میں تلنگانہ بی جے پی ہیڈکوارٹر میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔

ایس کے جے چندر، 1978 بیچ کے ایک آئی پی ایس افسر، 2011 میں آندھرا پردیش اسپیشل پولیس بٹالین کے سابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے طور پر ریٹائرڈ ہوئے ۔ اور وہ عادل آباد کے سابق ایس پی بھی رھ چکے ہیں

 

بعد ازاں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بندی سنجے نے کہا کہ ریٹائرڈ پولیس افسر اور ان کی بیٹی نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی کیونکہ انہیں پارٹی کے نظریات اور وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیاں پسند آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں ایسے بے لوث ریٹائرڈ افسران کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتا ہوں۔

 

ریاست کے پارٹی صدر نے کہا کہ مستقبل میں ایسے مزید ریٹائرڈ افسران پارٹی میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے دانشوروں سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں بی جے پی میں شامل ہوں اور پارٹی کو مضبوط کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button