نیشنل

حضرت مولانا سید شاہ فخرالدین اشرف سجادہ نشین خانقاہ مخدوم اشرف کچھوچھہ شریف نائب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا سانحہ ارتحال

نئی دہلی: خانوادہ اشرفیہ کے چشم وچراغ حضرت مولانا سید شاہ فخرالدین اشرف سجادہ نشین خانقاہ مخدوم اشرف کچھوچھہ شریف نائب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی روح قفس عنصری سے پرواز کرگئ، اناللہ واناالیہ راجعون

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ حضرت مولانا سید شاہ فخر الدین اشرف صاحبؒ سجادہ نشیں خانقاہِ مخدوم اشرف کچھوچھہ شریف کی وفات ملت اسلامیہ کے لئے بڑا حادثہ ہے، وہ بڑے مصلح،مربی اور عالم دین تھےاور ہزاروں لوگ ان کے دامنِ تربیت سے وابستہ تھے، اعتدالِ فکر ان کا خاص مزاج تھا، وہ مسلک و مشرب سے اوپر اٹھکر ملت ِاسلامیہ کے لئے کام کرتے تھے،

اتحاد ِامت کے داعی تھے اور وہ اِس وقت آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سینئر نائب صدر تھے، بورڈ کی میٹنگوں میں ان کی رائے کو بڑی اہمیت دی جاتی تھی، اور سبھی شرکاء ان کی گفتگو کو عقیدت و محبت سے سنتے تھے، وہ اس بات کے لئے کوشاں رہتے تھے کہ امت کو اختلاف و انتشار سے محفوظ رکھا جائے، ان کی وفات نے بڑا خلا پیدا کردیاہے، اللہ تعالی ان کے درجات کو بلند کرے اور ملت کو ان کا بدل عطا فرمائے، بورڈ اس غم انگیز موقع پر خانقاہ اشرفیہ کچھوچھہ شریف کو تعزیت پیش کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button