حیدرآباد میں پیر کی صبح طوفانی بارش
حیدرآباد _ 12 اگست ( اردولیکس) حیدرآباد شہر میں پیر کی صبح کی اولین ساعتوں سے کئی علاقوں میں دھواں دھار بارش ہوئی۔ بارش کا یہ سلسلہ صبح تین بجے کے بعد شروع ہوا۔ دھواں دھار بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ۔ جس کی وجہ سے گاڑی چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی مقامات پر برقی کی سربراہی میں خلل پڑا۔
خیریت آباد، کوٹھی، سلطان بازار، بیگم بازار، عابڈس، نامپلی، بشیر باغ، لکڑی کاپل، سیف آباد، لبرٹی، حمایت نگر، نارائن گڑہ، ٹینک بند، ملک پیٹ، دلسکھ نگر، ایل بی نگر، ونستھلی پورم، حیات نگر، بنجارہ ہلز، پنجہ گٹہ، جوبلی ہلز اور پرانے شہر کے دیگر کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔ بارش کا یہ سلسلہ صبح سات بجے تک جاری رہا
حیدرآباد کے محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ 12 اگست سے ریاست کے مختلف مقامات پر شدید بارش ہوسکتی ہے بارش کا سلسلہ دو دن تک جاری رہنے کا امکان ہے