جرائم و حادثات
باپ اور 2 کمسن بیٹیاں ٹرین کی ٹکر سے ہلاک۔ حیدرآباد کے مضافات میں حادثہ
حیدرآباد۔ دو کمسن بیٹیوں کو بچانے کی کوشش میں باپ بھی ٹرین کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں ان تینوں کی موت ہو گئی۔
یہ حادثہ اتوار کی شام حیدرآباد کے مضافات میں واقع گوڑاویلی ریلوے اسٹیشن کے پاس پیش آیا۔ ریلوے ٹریک مین کرشنا اپنے ارکان خاندان کے ساتھ میڑچل راگھویندرا نگر کالونی میں مقیم تھا، کرشنا ڈیوٹی کو جاتے وقت اپنی دونوں بیٹیوں 11 سالہ ورشیتا اور پانچ سالہ ورینی کو ساتھ لے گیا۔ لڑکیاں ریلوے ٹریک کے پاس کھیل رہی تھیں
کہ اس دوران رائیلسیما ایکسپریس آ رہی تھی، باپ نے ٹرین کو دیکھ لیا اور بچیوں کو بچانے کی کوشش میں ریلوے ٹریک پر پہنچ گیا، اسی دوران ٹرین وہاں آگئی جس کی زد میں آ کر باپ اور دونوں بیٹیاں ہلاک ہو گئے۔