جرائم و حادثات

شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس ہونے والے خاندان کے 10 افراد پانی میں بہہ گئے

نئی دہلی _ 11 اگست ( اردولیکس ڈیسک) ہماچل پردیش کے اونا ضلع کا ایک خاندان شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے پنجاب گیا ہوا تھا۔ لیکن واپسی کے دوران ان کے ساتھ ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔پنجاب کے ٹاہلیوال ماہل پور روڈ پر جیجو کھڈ میں اتوار کو ہونے والی شدید بارش کے بعد اس خاندان کی انووا کار پانی کی سطح میں اضافے کی وجہ سے بہہ گئی ۔ حادثے میں کار میں سوار 11 افراد پانی میں بہہ گئے۔ ان میں سے 9 کی نعشیں نکال لی گئی ہیں، جب کہ ایک بچے کو بچا لیا گیا ہے۔ ایک ابھی تک لاپتہ ہے۔ اس کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

 

میڈیا اطلاعات کے مطابق تمام انووا کار میں سوار اونا کے دہلان گاؤں کے رہنے والے تھے۔ جو پنجاب کے شہر ماہل پور میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد اپنے گاوں واپس ہورہے تھے اس دوران راستے میں ایک پل کے اوپر سے پانی بہہ رہا تھا یہ لوگ کچھ دیر کے لیے رک گئے۔ اس کے بعد کسی اور گاڑی کو پانی سے گزرتے دیکھ کر انھوں نے بھی اپنی کار کو آگے بڑھانا شروع کر دیا لیکن کار تیز پانی کے بہاؤ میں بہہ گئی اور الٹ کر آگے بہنے لگی۔ واقعہ کا علم ہوتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا اور مقامی لوگ انھیں بچانے کے لیے پہنچ گئے۔

 

کسی طرح مقامی لوگوں کی مدد سے ضلع انتظامیہ کی ٹیم نے ایک ایک کرکے نو افراد کی نعشیں نکالیں۔ جبکہ ایک شخص تاحال لاپتہ ہے۔ ان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حادثے کے وقت کار میں 11 افراد سوار تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button