جرائم و حادثات

30 لاکھ کے ساتھ حیدرآباد میں ہجڑہ لاپتہ

حیدرآباد: شہرکے علاقہ بورا بنڈہ سے ایک زنخہ پراسراطورپرلاپتہ ہوگیا۔ سنجیوا ریڈی نگرپولیس کے مطابق 35 سالہ کلیان اپنے ساتھیوں کے ساتھ رہتا تھا۔ 12 اگست کو وہ آبائی مقام ریاست آندھراپردیش ضلع گنٹورشادی کی تقریب میں شرکت کیلئے روانہ ہوا واپس نہیں لوٹا۔ معلومات پرپتہ چلا کہ وہ وہاں بھی نہیں پہنچا جس پراس کے ساتھ ایس آرنگرپولیس سے رجوع ہوئے اورشکایت درج کروائی۔ گمشدہ کلیان کے بعض ساتھیوں کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے ساتھیوں سے لاکھوں روپئے قرض حاصل کیا تھا اوروہ قرض کی رقم لے کرفرارہوگیا۔ پولیس مختلف زاویوں سے اس معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button