این آر آئی

غیر ملکیوں کو ابشر پر فیملی کی ڈیجیٹل آئی ڈی دکھانے کی سہولت

ریاض۔کے این واصف

سعودی عرب میں بر سرے کار غیر ملکی باشندوں کے لئے حکومت سہولتوں میں اضافہ کرتی رہتی ہے۔ اس سلسلہ میں سعودی محکمہ پاسپورٹ نے مملکت میں مقیم غیرملکی کی فیملی کے افراد کی ڈیجیٹل آئی ڈی ابشر کے ذریعے دکھانے کی سہولت فراہم کی ہے۔

عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ’ابشر افراد‘ پلیٹ فارم کے ذریعے مقیم غیرملکی کی فیملی کی ڈیجیٹل آئی ڈی مملکت میں سیکیورٹی اہلکاروں کے یہاں قابل قبول ہوگی۔ آئندہ غیرملکی کی فیملی کی آئی ڈی پرنٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یاد رہے کہ محکمہ پاسپورٹ مقامی شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور مختلف وزٹ ویزوں پر آنے والے غیرملکیوں کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی پالیسی پر گامزن ہے یہ سہولت اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button