تلنگانہ

حیدرآباد میں پرینکا گاندھی کا زبردست جلسہ عام _ سونیا گاندھی کی بیٹی کی حیثیت سے بات دے رہی ہوں پورے وعدوں پر عمل کیا جائے گا

پرینکا گاندھی کا حیدرآباد میں کانگریس پارٹی کے کارکنوں اور قائدین نے پرتپاک استقبال کیا جنہوں نے سرور نگر میں تلنگانہ کانگریس کے ذریعہ منعقدہ ‘یووا سنگھرشن’ جلسہ عام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پرینکا گاندھی نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے گرمجوشی سے ان کا استقبال کیا اور کہا کہ گرمی میں بھی بڑی تعداد میں لوگ جلسہ عام میں آئے

 

۔اپنے خطاب میں پرینکا گاندھی نے کہا کہ تلنگانہ صرف نقشے پر ایک خطہ نہیں ہے۔ یہاں کے لوگوں کے لیے یہ مٹی ماں کے برابر ہے۔تلنگانہ کے لئے سری کانت چاری جیسے کئی نوجوانوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔ تاہم جن امنگوں اور مقاصد کے لیے تلنگانہ کے شہیدوں نے تحریک میں شمولیت اختیار کی اور اپنی جانیں نچھاور کیں وہ پوری نہیں ہوئیں۔ پانی، فنڈز اور ملازمتوں کے لیے نوجوان متحدہ جدوجہد کی ۔ تلنگانہ نوجوانوں کی قربانیوں کی وجہ سے ممکن ہوا۔

 

ریاست بنانے کا فیصلہ بہت سخت تھا۔ سونیا گاندھی نے اس کے لیے بہت محنت کی۔ سونیا گابدھی لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنا چاہتی تھی ۔ انہوں نے آپ کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے ریاست کے قیام کی منظوری دی۔ بھارت راشٹرا سمیتی ایسی حکومت نہیں ہے جو عوام کی امنگوں کو پورا کرے۔ ہندوستان میں نئے جاگیرداروں کی طرز پر حکومت چل رہی ہے۔ ریاستی حکومت تلنگانہ کو اپنی جاگیر سمجھتی ہے۔ ریاست میں کسان خودکشی کر رہے ہیں لیکن حکومت اس پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔ کے سی آر نے ہر گھر میں ایک فرد کو نوکری دینے کا وعدہ کیا۔ کیا آپ کے ہر گھر میں نوکری ملی ؟

 

پرینکا گاندھی نے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے سوالیہ پرچے کے افشاء کے معاملے کا بھی تذکرہ کیا . بے روزگار نوجوانوں کو بھتہ دینے کا وعدہ پورا نہیں کیا ۔ ریاست میں 30 لاکھ لوگ بے روزگار ہیں۔ سرکاری یونیورسٹیاں قائم نہیں ہو رہیں۔ پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے قیام سے طلباء کو لوٹا جا رہا ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ میرے خاندان نے بھی ملک کے لیے اپنی جان کی قربانیاں دی ہیں اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی نے ملک کے لیے جان دی۔ لوگ اندراماں کو برسوں گزر جانے کے بعد بھی یاد کرتے ہیں۔ ملک میں ہر جگہ بی جے پی اور بی آر ایس کانگریس کے ذریعہ کئے گئے کاموں کے نام بدل کر انہیں اپنا ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔

 

اگر آپ اپنے مستقبل کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں اگر آپ اپنی ریاست کو ترقی کی راہ پر لے جانا چاہتے ہیں تو عوام کو ہوشیار رہنا چاہیے۔ اگر آپ نے الیکشن کے وقت سمجھداری سے کام نہیں لیا تو آپ ہار جائیں گے۔ پرینکا گاندھی نے نوجوانوں سے وعدہ کیا کہ وہ سونیا گاندھی کی بیٹی کی حیثیت سے اس بات کا اعلان کررہی ہیں کہ تلنگانہ پی سی سی کی جانب سے نوجوانوں کے لئے آج جو حیدرآباد ڈیکلریشن جاری کیا گیا ہے تلنگانہ میں کانگریس اقتدار میں آنے کے بعد اس پر وہ عمل کروائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button