اسپشل اسٹوری

ووٹ ڈالو اور ہوٹل میں 10 فیصد ڈسکاؤنٹ پاو _ بھیونڈی کی مشہور ہوٹل نور محمدی کی خصوصی پیشکش

حیدرآباد _ 20 مئی (  محمد عبدالسلام)  مہاراشٹر میں آج لوک سبھا انتخابات کی پولنگ جاری ہے اس دوران ممبئی کے بھیونڈی علاقے میں واقع مشہور ہوٹل نور محمدی ریسٹورنٹ نے پولنگ کے دن  رائے دہندوں کے لئے ایک بہترین آفر کا پیشکش کیا ہے

 

نور محمدی ریسٹورنٹ کے مالک خالد بھائی نے بتایا کہ آج پولنگ کے دن ووٹ دینے والے ہر فرد کو ان کی ہوٹل میں 10 فیصد کا خصوصی ڈسکاؤنٹ دیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ” ڈائن وتھ ڈیموکرسی ” کے نام سے انھوں نے اس آفر کی پیشکش کی ہے کوئی بھی شخص ووٹ ڈالنے کی شناخت کرنے والے انگلی پر سیاہی کا نشان بتا کر ہوٹل میں 10 فیصد کا ڈسکاؤنٹ حاصل کرسکتا ہے

 

انہوں نے کہا کہ اس آفر کے بعد کئی لوگوں نے ووٹ دے کر ان کی ہوٹل کے اس خصوصی پیشکش سے فائدہ اٹھایا ہے انہوں نے مزید کہا کہ نور محمدی ریسٹورنٹ کے قیام کے 100 سال مکمل ہوگئے ہیں

Ms

متعلقہ خبریں

Back to top button