جرائم و حادثات

حیدرآباد میں آگ لگنے کا بھیانک واقعہ۔ویڈیوز دیکھیں

حیدرآباد : شہر کے حبشی گوڑہ علاقہ میں واقع ایک شاپنگ کامپلکس میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ یہ حادثہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔ فائربریگیڈ کے حکام کے مطابق آگ ہمہ منزل میں واقع ایک رءسٹورنٹ میں لگی جو کپڑوں کے شوروم تک پھیل گئی۔ شوروم کامپلکس کی دوسری منزل پر واقع ہے۔

 

 

 

آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر دکانات کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔ فائربریگیڈ اورڈی آرایف کے عہدیداروں نے آگ بجھانے کا کام کیا۔اس واقعہ کے ساتھ ہی کامپلکس کے آس پاس کثیف دھواں پھیل گیا۔ احتیاطی اقدامات کے طورپر پٹرول پمپ کو عارضی طورپر بند کردیاگیا تھا۔

 

 

 

اس واقعہ میں کسی جانی اس حادثہ میں کسی بھی طرح کے نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ آگ لگنے کی وجہ فوری پتہ نہیں چل سکی پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button