جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں نوجوان کا قتل

حیدرآباد: حیدرآباد کےپرانے شہر میں منگل کی دیررات ایک نوجوان کے قتل کی واردات پیش آئی۔ کنچن باغ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع حافظ بابا نگر میں ایک 25 سالہ شخص پر مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرکے اس کا قتل کردیا گیا۔

 

پولیس کے مطابق سی بلاک کے رہنے والے شیخ نذیر جن کی عمر (25) سال بتائی گئی ہے پر چار سے پانچ افراد کے گروپ نے تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔ پولیس مختلف زاویوں سے اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ پولیس کے اعلیٰ حکام کے مطابق مقتول

 

تین سال قبل ایک کیس میں ملوث تھا اوراس کی روڈی شیٹ کھولی گئی تھی۔ قتل کی وجہہ انتقامی کاروائی سمجھی جارہی ہے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button