تلنگانہ

بی آر ایس اقتدار میں آنے پر تارک راماراو چیف منسٹر بنیں گے: مرکزی وزیر امیت شاہ

عادل آباد _ 10 اکتوبر ( اردولیکس) مرکزی وزیر امیت شاہ نے کہا کہ تلنگانہ میں بی آر ایس پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو ایسی صورت میں چیف منسٹر چندرشیکھرراو کے فرزند تارک راماراو چیف منسٹر بنیں گے۔ اگر بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو قبائلی افراد کو نوکریاں ملیں گی۔

تلنگانہ کے عادل آباد میں بی جے پی کے جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ نریندر مودی حکومت کی وجہ سے آج ملک بھر میں چین و  سکون ہے ہندوستان میں دہشت گردی گرنے والے دہشت گردوں کو مودی حکومت  نے پاکستان میں گھس کر ختم کیا۔ اور رضاکاروں کی حکومت بھی بی جے پی نے ختم کی ہے

امیت شاہ نے کہا کہ چندرشیکھرراو حکومت کی اسٹیرنگ ایم آئی ایم کے ہاتھ میں ہے اور ایم آئی ایم اپنی مرضی کے مطابق اسٹیرنگ گھما رہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button