جرائم و حادثات

حیدر آباد میں حوالہ کے تین کروڑ 35 لاکھ روپے ضبط

حیدر آباد: حیدر آباد کی پولیس نے گاڑیوں کی تلاشی مہم کے دوران آج بھاری رقم ضبط کر لی ہے۔ یہ کاروائی بنجارہ ہلز علاقے میں گاڑیوں کی تلاشی مہم کے دوران انجام دی گئی۔

 

پولیس کی ٹیم نے تین کروڑ 35 لاکھ روپے حوالے کی رقم لے جانے والی ٹولی کو گرفتار کر لیا۔ہنمنت ریڈی، پربھاکر، سری رامولو اور اودئے کمارریڈی نامی افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ان کے پاس سے تین کروڑ 35 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے۔

 

تفتیش کے دوران ملزم ہنمنت ریڈی نے انکشاف کیا کہ وہ ایک پرائیویٹ فرم میں کام کرتا ہے۔ وہ پکڑے گئے دیگر تین افراد کے ساتھ مل کر حوالہ کی رقم جمع کرتا تھا اور دونوں شہروں میں مختلف مقامات پر پہنچاتا تھا۔

 

واضح رہے کہ تلنگانہ میں انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہو چکا ہے۔ پولیس کی جانب سے جگہ جگہ ناکہ بندی کرتے ہوئے گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے تاکہ غیر خانونی طور پر رقم شراب اور تحائف کی منتقلی کو روکا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button