تلنگانہ
اینیومریشن فارم تقسیم کرنے اور وصول کرنے میں لاپرواہی – حیدرآباد میں دو بی ایل اوز کو شوکاز نوٹس
حیدرآباد کے عنبرپیٹ اسمبلی حلقہ میں خصوصی ووٹر لسٹ نظرثانی مہم کے دوران فرائض کی انجام دہی میں لاپروائی برتنے پر دو بی ایل اوز کو حکام نے شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں
۔عنبرپیٹ سرکل کے تحت برکت پورہ وارڈ آفس میں خدمات انجام دینے والی عثمانیہ یونیورسٹی کی جونیئر اسسٹنٹ کرشناوینی، پولنگ بوتھ نمبر 222 کی بی ایل او ہیں، جبکہ اسی یونیورسٹی سے وابستہ ایلّماں پولنگ بوتھ نمبر 227 پر بی ایل او کے طور پر فرائض انجام دے رہی ہیں۔
حکام کے مطابق دونوں ملازمین نے اینیومریشن فارم تقسیم کرنے اور وصول کرنے میں غفلت برتی، جس پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔ عنبرپیٹ سرکل کے ڈی ایم سی ماروتی دیواکر نے بتایا کہ عنبرپیٹ اسمبلی حلقے میں اب تک 10 فیصد بھی ایس آئی آر کا کام مکمل نہیں ہو سکا ہے۔



