بی آر ایس کے دو ارکان اسمبلی اور دیگر قائدین کی چندرابابو نائیڈو سے ملاقات _ سیاسی حلقوں میں ہلچل
: بی آر ایس کے دو ارکان اسمبلی نے اتوار کو آندھراپردیش کے چیف منسٹر و تلگو دیشم پارٹی کے قومی صدر چندرابابو نائیڈو سے ملاقات کی۔ بی آر ایس کے ارکان اسمبلی پرکاش گوڑ، آر کے پوڈی گاندھی اور سابق رکن اسمبلی میریال گوڈا بھاسکر راؤ نے اتوار کو جوبلی ہلز میں چندرابابو کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ بی آر ایس پارٹی کے ارکان نے اے پی کے چیف منسٹر کا عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی۔
اس کے بعد ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس وقت گریٹر میں تمام بی آر ایس ارکان اسمبلی سابق میں تلگودیشم کے ایم ایل اے رھ چکے ہیں۔ مزید یہ کہ انھوں نے حیدرآباد میں مقیم سیما آندھرا کے ووٹروں کی وجہ سے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔
اس لیے جیتنے والے تمام ارکان اسمبلی کا شمار تلگودیشم کے ہمدرد میں ہوتا ہے ۔ لیکن ریاست میں موجودہ سیاسی پیش رفت کو دیکھنے سے یہ خبریں گشت کررہی ہے کہ ماضی میں تلگودیشم سے وابستہ قائدین بی آر ایس پارٹی چھوڑ کر واپس تلگودیشم میں آنے والے ہیں تاہم ان قائدین نے تلگودیشم پارٹی میں شمولیت کے امکانات کو مسترد کردیا