تلنگانہ

ماہ رمضان المبارک میں رات دیر گئے تک بازار کھلے رکھنے کی اجازت دی جائے _ محبوب نگر ایس پی سے مجلسی قائدین کی نمائندگی

محبوب نگر _ 16 مارچ ( پریس نوٹ) محمد عبدالہادی صاحب ایڈوکیٹ صدرمجلس اتحاد المسلمین ضلع‌محبونگر تلنگانہ کی قیادت میں میں مجلسی قایدین وارکان بلدیہ کے ایک وفد نے سپرینٹنڈنٹ آف پولیس نرسمہا  سے ملاقات کرکے رمضان المبارک میں بازار پہلے بیس دنوں میں رات ایک بجے اور آخری دہے میں صبح کی اولین ساعتوں تک کھلے  رکھنے کی اجازت دینے کی درخواست کی ۔

 

،افطار کے وقت شام پانچ بجے سے سات بجے تک وہیکل چکنگ نہ کرنے اور گھڑیال چوراہے،پوسٹ آفس ،بس اسٹانڈ ،نیو ٹاؤن وسرکاری دواخانہ ومٹو گڈو علاقوں میں میوہ فروشوں کو ہراساں نہ کرنے اور میوہ بنڈی‌ والوں پر ٹریفک میں خلل کےنام‌پر جرمانے عائد کرنے سے گریز‌ کرنے کے  مطالبوں پر مبنی تحریر ی یاد داشت پیش کی

 

۔ایس۔پی صاحب نے رمضان المبارک میں مسلمانوں کو درپیش مسائل سے تفصیلی واقفیت کے بعد رمضان سے قبل فیلڈ لیول کے پولیس عہدیداروں سے مشاورت کے بعد مثبت حتمی فیصلہ لینے کا تیقن دیا۔وفد‌ میں محمد عبدالہادی صاحب ایڈوکیٹ صدرمجلس،مفصود بن احمد ذاکر ایڈوکیٹ صدر ضلع یوتھ مجلس،سید سعادت الللہ حسینی مجلسی فلور لیڈر وصدر ٹاؤن مجلس،مشتاق رشید ڈپٹی فلور لیڈر،مزمل محی الدین قادری، کونسلر،محمد جہانگیر سابق کونسلر سید جمیل احمد سنیر قاید ،عمران شریف،محمد عبدالمعبود ،سجو پہلون،ضمیر الدین ،فاروق علی،حسن حسین الکیتری ومحمد فرید اور دیگر مجلسی قایدین موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button