جرائم و حادثات

حیدرآباد کی 26 سالہ خاتون پائلٹ کے ساتھ بنگلورو کی ہوٹل میں زیادتی کی کوشش، 60 سالہ سینئر پائلٹ کے خلاف مقدمہ درج

حیدرآباد کے بیگم پیٹ میں قائم ایک ایوی ایشن کمپنی میں پائلٹ کی حیثیت سے کام کرنے والی 26 سالہ خاتون پر اسی کمپنی کے سینئر پائلٹ نے بنگلورو میں مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی۔

 

خاتون کی شکایت پر بیگم پیٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی نوعیت بنگلورو کے دائرہ اختیار میں ہونے پر کیس بنگلورو کے ہلسور پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔انسپکٹر سیدولو کے مطابق متاثرہ خاتون اور ملزم 60 سالہ روہت شرن دونوں ایک ہی کمپنی میں کمرشل پائلٹس کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ حال ہی میں کمپنی کے کام کے سلسلے میں دونوں بنگلورو گئے تھے

 

، جہاں ہوٹل کے کمرے میں روہت شرن نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔ خاتون نے مزاحمت کرتے ہوئے موقع سے نکل کر حیدرآباد واپس پہنچ کر بیگم پیٹ پولیس میں شکایت درج کروائی۔

 

جمعہ کے دن پولیس نے روہت شرن کے خلاف مقدمہ درج کیا اور واقعہ ہلسور پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آنے پر کیس کو بنگلورو پولیس کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button