تلنگانہ
کیا چارمینار اور ہائی کورٹ کو بھی منہدم کر دیں گے؟ ہائیکورٹ کا کمشنر حیڈرا سے سوال
حیدرآباد ۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے حیڈرا کے رویہ پر برہمی کا اظہار کیا۔ سنگاریڈی ضلع کے امین پور میں انہدامی کارروائی کے خلاف کئی افراد ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے۔ آج ان کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔کمشنر حیڈرا رنگناتھ جو سماعت میں ورچول طریقہ سے حاضر ہوئے تھے، انہوں نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ تحصیلدار کی درخواست پر کارروائی کی گئی جس پر عدالت نے پوچھا کہ اگر تحصیلدار کہے تو کیا آپ آنکھیں بند کر کے کارروائی کریں گے؟
اگر وہ کہے تو کیا آپ چارمینار اور ہائی کورٹ کو بھی منہدم کر دیں گے؟ عدالت نے کہاکہ سیاسی شخصیات کو مطمئن کرنے کے لیے غیر قانونی کام نہ کئے جائیں۔ عدالت نے پوچھا کہ کیا اتوار کو انہدامی کارروائی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف نہیں ہے؟ عدالت نے انہدامی کارروائی سے متعلق پالیسی پر بھی سوال اٹھایا۔