تلنگانہ

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ڈی ایس سی امتحان کے نتائج جاری کردئے

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے تلنگانہ ڈی ایس سی امتحان کے نتائج جاری کردئے ۔ بعد ازاں انہوں نے کہا کہ ریاست میں سرکاری ملازمتوں پرتقررات جاب کیلنڈر کے مطابق مسلسل جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سسٹم کو بہتر کیا جا رہا ہے کیونکہ پچھلی حکومت نے سسٹم کو کمزور کیا تھا۔

 

چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے اور بے روزگاری کے مسئلے کے حل کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ میگا ڈی ایس سی کے نتائج کا اعلان چیف منسٹر نے سکریٹریٹ میں کیا۔ 11 ہزار 62 منتخب امیدواروں کی فہرست کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے قیام کے ایک سال کے اندر 60,000 سے 65,000 ملازمتیں پر کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

 

یہ کہتے ہوئے کہ ریاستی حکومت تعلیم اور اساتذہ کے تقرر کو ترجیح دے رہی ہے، چیف منسٹر نے کہا کہ گروکل تعلیمی اداروں میں یونیورسٹی کی سطح کی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ینگ انڈیا انٹیگریٹڈ ریزیڈنشیل اسکولس قائم کر رہا ہے اور 100 اسمبلی حلقوں میں سے ہر ایک میں 12 ہزار 500 کروڑ روپے سے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button