تلنگانہ
بے روزگاری کے مسئلہ پر یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے تلنگانہ اسمبلی کے سامنے کیا احتجاج

حیدرآباد _ تلنگانہ یوتھ کانگریس نے اسمبلی کا گھیراو کرنے کی کوشش کی۔ تاہم پولیس نے انھیں گرفتار کرلیا۔بے روزگاروں کے مسائل حل کرنے اور بے روزگاروں کو الاونس جاری کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے اسمبلی کے گھیراو کوشش کی جہاں آج سے اسمبلی کے مانسون اجلاس کا آغاز ہوا ہے
۔اس احتجاج سے کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے ان احتجاجیوں کو حراست میں لے لیا۔اس موقع پر یوتھ کانگریس کے صدرشیوسیناریڈی،سٹی صدر ایم روہت کے بشمول دیگر کارکنوں نے اپنے مطالبہ کی تائید میں نعرے بازی کی۔
Youth Congress workers protested in front of the Telangana Assembly over the issue of unemployment pic.twitter.com/oaquTcRTDW
— urduleaks news (@UrduleaksN87793) August 3, 2023