تلنگانہ

وزیراعظم مودی سے ارکان خاندان کے ساتھ بنڈی سنجے کی ملاقات

نئی دہلی _ 3 اگست ( اردولیکس) وزیراعظم نریندر مودی سے تلنگانہ بی جے پی کے سابق صدر بنڈی سنجے نے ارکان خاندان کے ساتھ ملاقات کی۔ دہلی کے پارلیمنٹ ھاوس میں ہوئی اس ملاقات کے دوران بنڈی سنجے نے اپنے ارکان خاندان کا تعارف کروایا۔ بنڈی سنجے کی بیوی اور ان کے دو لڑکوں نے مودی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نریندر مودی نے دونوں لڑکوں سے کچھ دیر بات چیت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button