نیشنل
چندرا بابو نائیڈو نے میگا ڈی ایس سی فائل پر کی پہلی دستخط

چیف منسٹرآندھرا پردیش کے طورپر چندرا بابونائیڈو نے آج شام اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ انہوں نے سیکرٹریٹ کے پہلے بلاک میں خصوصی پوجا کے بعد ذمہ داری سنبھال لی۔
چیف منسٹر کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد انھوں نے 16 ہزار 347 اساتذہ کی جائیدادوں پرتقررات کیلئے میگا ڈی ایس سی کے انعقاد کی فائل پر پہلی دستخط کی۔ انھوں نے دوسری دستخط اے پی لینڈ ٹائٹلنگ ایکٹ کینسلیشن فائل پر، تیسری دستخط
سماجی وظائف کو بڑھا کر 4 ہزار کرنے کی فائل پر اور چوتھی دستخط انا کینٹینس کی بحالی پرکئے۔